Pages

Tuesday 9 October 2012

میری خواہش

مجھے خواہش رہتی ہے میں لوگوں میں سے ان کے عیب تلاش کرتا رھوں میری اپنی ذات میں کوئی خامی نہیں. لوگوں کو اپنی خامیوں کا احساس نہیں. ان کو ان کی خامیوں کا احساس دلانا بہت ضروری ہوتا ہے. لہذا میں لوگوں کے عیب اور کمزوریاں تلاش کر کر کے ان اصلاح کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں . میری اس عادت کی وجہ سے لوگ میرے کانے بھی ہوجاتے ہیں اور مجھ سے ڈرتے بھی رہتے ہیں

میں اپنی انگلی دوسرے کی طرف کرتا ہوں لیکن مزے کی بات ہے میری تین انگلیاں میری طرف نہیں ہوتیں . میں نے اپنی تینوں انگلیاں کاٹ کر پھینک دی ہیں . اس لئے کہ وہ تینوں مجھ پر اٹھتی تھیں . اور کوئی انگلی میری طرف اٹھے یہ مجھے منظور نہیں چاہے وہ میری اپنی ہی انگلی کیوں نہ ہوں .

1 comments:

محمد احمد نے لکھا ہے کہ

آپ کی تحریریں محتصر مگر اچھی ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ آپ سوال اُٹھاتے ہیں۔ ایسے سوال جن کا جواب کسی کے پاس بھی نہیں ہے۔

پھر بھی سوچ کو مہمیز کرنا بھی بڑا کام ہے۔

اپنے لئے مجنوں دیوانے کا نام جو آپ نے چنا ہے اُس میں کچھ برائی نہیں ہے تاہم اس نام کی وجہ سے ظاہر پرست لوگوں کی نظر میں آپ کی بات کی زیادہ اہمیت نہیں رہے گی۔ سو اگر مناسب سمجھیں تو کوئی ایسا نام چنیں جو قابلِ قبول ہو اور آپ کی اچھی باتوں کی اہمیت کو بڑھا دے۔

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔